• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم "خوشیاں بھی حفاظت بھی" جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی مہم "خوشیاں بھی حفاظت بھی" جاری ہے۔ اس سلسلہ میں چونگی نمبر 9 چوک پر ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں میں پھول، جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کیے گئے اور سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم کا روڈ سیفٹی کا پیغام روڈ یوزرز تک پہنچایا۔اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ کا کہنا تھا کہ سی ٹی او ملتان کا پیغام ہے کہ سڑکوں پر خوشیاں مناتے ہوئے روڈ سیفٹی قوانین اور دوسرے روڈ یوزرز کے حقوق کا بھی خاص خیال رکھیں۔ والدین یاد رکھیں جو بھی ون ویلنگ کرتے ہوئے یا تیز رفتاری کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور موٹر سائیکل بھی تھانہ میں بند کی جائے گی۔
ملتان سے مزید