• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی نشتر ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن کی نشتر ہسپتال کے تمام 32 ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سےملاقات، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر راؤ راشد قمر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمٰن بھی شریک ہوئے،کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ان کی اولین ترجیح ہے،نشتر ہسپتال کے تمامہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو اپنے شعبے کی مکمل اونر شپ لیتے ہوئے ہسپتال کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نےہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ادویات کی باہر سے خریداری سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر فوری طور پر قابو پانے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید