• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال، فیشل ریکگنیشن اور ریٹینا سکین سسٹم کے ذریعے حاضری کے انتظامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں فیکلٹی ممبران کے لیے چہرے اور آنکھوں(ریٹینا)کی سکیننگ سے حاضری سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے تحتآئندہ ہفتے سے فیکلٹی ممبران کی حاضری کے لیے جدید فیشل ریکگنیشن اور ریٹینا سکین سسٹم مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، اس حوالے سے نشتر ہسپتال ملتان میں بھی انتظامات کئے جارہے ہیں، تمام فیکلٹی ممبران بشمول اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کو روزانہ تین اوقات میں ریٹینا اسکین کے ذریعے وائس چانسلر آفس میں دینی ہوگی،اس دوران وائس چانسلر آفس کی ویجی لینس کمیٹی ورکنگ آورز میں مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا دورہ کرے گی تاکہ فیکلٹی اور اسٹاف کی موجودگی کو چیک کیا جا سکے۔ کسی بھی غیر حاضری یا خلاف ورزی کی صورت میں سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید