• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی ٔ آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنز کی صفائی جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا ملتان عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے ،رائٹرز کالونی،سمن آباد،گلبرگ کالونی، معصوم شاہ روڈ اور حافظ جمال روڈ سے ملحقہ تمام علاقوں کو نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی ریلیف دینے کیلئے ونچنگ مشینری کے ذریعے مسلسل آپریشن کیا جا رہا ہے ،عارضی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مچھلی منڈی چوک کے قریب ونچنگ مشینوں کے ذریعے 54انچ قطر کی ٹرنک سیوریج لائن کی صفائی کا عمل جاری ہے اور ڈیسلٹنگ کے دوران بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ،پلاسٹک بیگز اور دیگر میٹیریل نکالا جا رہا ہے جبکہ تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں ۔
ملتان سے مزید