• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالتوں کا قیام، 6ماہ بعد بھی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہو سکا

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوئے مہینے گزر گئے مگر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا۔ حکومت نے کسٹم کورٹ، کسٹم ٹربیونل، اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کا دوسرا بینچ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی کورٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، تاہم یہ عدالتیں ابھی تک فعال نہیں ہو سکیں۔ اس تاخیر کے باعث جنوبی پنجاب کے وکلاء اور سائلین کو مقدمات کی پیروی کے لیے لاہور اور اسلام آباد جانا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ اگر ان عدالتوں کو فوری طور پر فعال کر دیا جائے تو عدالتی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو اپنے ہی علاقے میں انصاف کی فراہمی ممکن ہو گی۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک عدنان احمد نے کہا کہ حکومت کو اعلانات اور نوٹیفکیشنز کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام اور وکلاء کو ریلیف مل سکے۔
ملتان سے مزید