• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانے کے احاطے سے اے ایس آئی کی موٹر سائیکل کے شیشے اور پیٹرول چوری

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانےکے احاطہ سے اے ایس آئی کی موٹرسائیکل کے دونوں شیشے اور 2ہزار کا پٹرول چوری، پولیس نے درخواست وصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کردی،قادر پورراں پولیس کو اے ایس آئی سید کامران علی شاہ نے درخواست گزار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بطور اے ایس آئی شعبہ تفتیش میں تعینات ہوں، اپنی ملکیتی موٹرسائیکل 125تھانہ کے احاطہ میں کھڑی کرکے کارسرکار کیلئے ڈیوٹی پر چلا گیا، واپس آیا تو اپنی ذاتی کام کیلئے گاڑی نکالی تو گاڑی کے دونوں شیشے مالیت تین ہزار اور دو ہزار کا پٹرول چوری پایا گیا،پولیس نے نامعلوم چور کیخلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ۔
ملتان سے مزید