• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو گھر میں گھس کر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد عا مر عباس نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ دولت گیٹ نے رواں سال اسلحہ کے زور پر شہری کو گھر میں گھس کر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ نمبر 179/25درج کیاتھا۔
ملتان سے مزید