• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس نشتر ہسپتال کا شعبہ حادثات کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتا ل ڈاکٹر رائو امجد علی خاں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے ہمراہ شعبہ حادثات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایک وارڈ میں موجود بزرگ مریضہ کے جسم میں منہ کے راستے ٹیوب داخل کی جا رہی تھی جب کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو ٹیوب اندر پہنچانے میں رکاوٹ کا سامنا تھا اور بزرگ خاتون کی حالت بگڑتی جا رہی تھی۔اسی اثنا میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے خود اس پیچیدہ مرحلے کو سرانجام دینا شروع کر دیا اور انتہائی مہارت اور تیزی سے ٹیوب بزرگ خاتون کے اندر پہنچا دی۔
ملتان سے مزید