اسلام آباد ( نیوزرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں شہریوں کے مسائل کو حل کر نے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، مسائل کے مارے عوام ان کمیٹیوں میں شامل ہو کر اپنے دکھوں اور تکالیف کا ازلہ کر سکتے ہیں،حکومت نے پٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی پر بھاری ٹیکس لگا دئیے ہیں، جبکہ شوگر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،انھوں نے کہا ملک بھر میں بڑی تعداد میں عوام نے جماعت اسلامی کی ممبر شپ حا صل کی ہے، اب جماعت اسلامی دوسرے مر حلے میں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر عوامی کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرائے عالمگیر میں ممبر کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ، رانا محمد عمر صدیق، چوہدری خرم شہزاد گورالہ،ڈاکٹر یونس چوہدری، ڈاکٹر سید حیدر احسان شاہ نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی اس ملک کی نظر یاتی،جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے،ملک اور قوم پر جب بھی کو ئی مشکل وقت آتا ہے جماعت اسلامی ہر طر ح کے تعصب کو بالاطاق رکھ کر ملک، قوم اور اُمت کی خد مت کے لیے میدان میں مو جو د ہو تی ہے۔