• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزم گرفتار ، 77 لاکھ روپے سے زائد منشیات برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرکے 77 لاکھ 20 ہزار روپے کی منشیات برآمد کرلی ،گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے ایک کلو چرس ،منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزموں سے 50 ایکسٹیسی گولیاں ،کاک ُپل اسلام آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد کرلی گئی ،ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزموں نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے ،جب کہ دیگر کارروائیوں میں آبپارہ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل میں سے 16 کلو 420 گرام آئس برآمد کرلی گئی ،ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، لاہور کے علاقہ سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،اے این ایف نے گرفتار کئے گئے ملزموں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید