راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)300کلوگرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیاگیا،تھاتھانہ چکری کو سیدہ انیقہ حسن فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فو ڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایاکہ پولیس کی اطلاع پر پی ایس او پمپ نزد چکری انٹرچینج کے قریب موجود گاڑی نمبر ایل ای ایف -2805 کی میں چیکنگ کی گئی جو گاڑی میں معائنہ کرنے پر بیمار جانور کا 300 کلوگرام گوشت غیرمعیاری، مضرصحت اور ناقابل استعمال پایا گیا جس کی تصدیق ڈاکٹر کاشف سجاد ویٹرنری آفیسر نے کی ،مذکورہ 300 کلو گرام مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا ، گاڑی میں موجود سلیمان ریاض گوشت کی ترسیل کا کام کرتا ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا۔