• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ خواتین جماعت اسلامی گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہےقدسیہ ناموس

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔عوامی مسائل کے حل لئے جماعت اسلامی ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔اگست کا مہینہ جشن ازادی اور تاسیس جماعت کا مہینہ ہے۔یہ بات قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے پنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی صحافیات کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہر شعبہ زندگی میں گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے۔پاکستانی عوام کے حقوق کی جدجہد ہو یابلوچستان کا مسئلہ،پختون خواہ میں امن و امان کی بات ہو یاغزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف اواز اٹھانے کا معاملہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی میدان میں نہیں۔۔انہوں نے کہا میڈیا کارکن ہونے کی حیثیت میں اپ کا فرض ہے کہ ان مسائل کے ھل کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔سابق ممبر قومی اسمبلی بلقیس سیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان،خیبر پختون خواہ اور گوادر کے عوام کو انصاف دیا جائے،تعلیم ،صحت،روزگار،کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید