• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق مکئی شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت افسر عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد ہوئی، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں، علاوہ ازیں ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے الیاس گوٹھ کے علاقے سے 1 ملزم کو گرفتار کرکے 1 پسٹل بمعہ راؤنڈز اوررقم برآمد کرلی ،گرفتار ملزم کی شناخت عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ ڈیفنس سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید