کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک گلی نمبر07کے قریب گھر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب زہریلی چیز پینے سے 19 سالہ حفیظ ولد سلطان چل بسا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ مبینہ خودکشی کا معلوم ہواہے ، نوجوان کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ حفیظ نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات بتانے سے گریز کیا ۔