کراچی ( پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق خمسہ مجالس چہلم امام حسینؑ 16 تا 20 صفر مسجد و امام بارگاہ آل عبا بلاک 13 فیڈ ر ل بی ایریا میں آج پیر شب ساڑھے 8 بجے سے منعقد ہونگی ،16 اور 17 صفر کو علامہ سید اسد علی زیدی ،18 اور 19 صفر امجد رضا جوہری اور 20 صفر کو سید محمد علی رضوی خطاب کرینگے،شہر کی معروف انجمنیں نوحہ خوانی کرینگی،بعد مجلس 16 صفر کو تابوت امام علی رضاؑ اور 19 صفر کو تابوت امام حسین ؑ برآمد ہوگا ، ٹرسٹ کے سیکریٹری مسرت شاہ جی نے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔