کراچی(اسٹاف رپورٹر )سولجر بازار تھانہ کی حدود گارڈن ایسٹ میں واقع اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں مسلح ملزمان نےہفتہ کی شب فائرنگ کرکے ملک ناصر ایڈووکیٹ کو قتل کردیا تھا ، پولیس کے مطابق ملک ناصر کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی شعیب کی مدعیت میں 4نامزد جبکہ 5نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ،مقتول کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں وکلاء برادی ، علاقہ مکینوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔