• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی شاندار فتح، ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل نویں کامیابی کا ریکارڈ

ڈارون (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی 17رنز سے جیت کر مسلسل نو فتوحات کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اتوار کو صرف 74 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد صورتحال مشکل تھیں۔ لیکن ٹم ڈیوڈ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر آٹھ چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹوٹل 178رنز تک پہنچادیا۔ کیمرون گرین نے 35، بین ڈوارشیزنے 17رنز بنائے، جنوبی افریقی کیلئے کوینا ایم فاکا نے 20رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں پروٹیز ٹیم 161 تک محدود رہی۔ کپتان ایڈن مارکرم نے پہلے اوور میں تین چوکے لگائے لیکن آخری گیند پر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر ریان رکلٹن 71اور ٹرسٹین اسٹبس37رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور بین ڈوارشز نے تین، تین شکار کیے ۔ ٹم ڈیوڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید