• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اہم وزارتیں اور محکمے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ڈیٹا کا مستقل نقصان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان کی اہم وزارتیں اور محکمے سائبرحملوں کی زد میں آ گئے ہیں ، ڈیٹا کے مستقل نقصان، کاروباری نظام جام ہونے اور حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ  نیشنل  سرٹ کے ڈائریکٹر جنرل حیدر عباس  کا 39 وزارتوں و اداروں کوخط ، وزارتوں اور اہم اداروں میں “بلو لاکر” رینسم ویئر کے سائبر حملے سے بچاؤ کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے 39 وزارتوں اوراداروں کو خط ارسال کردیاہے ، نیشنل سرٹ نے بلو لاکر رینسم ویئر سے پاکستانی اداروں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق ایڈوائزری بھی بھیجی ہے۔
اہم خبریں سے مزید