• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پرانا دور واپس آئے گا نہ آنے دیں گے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پرانا دور واپس آئے گا نہ آنے دیں گےمعلوم ہے سازش کون کر رہا ہے اسےکامیاب نہیں ہونے دیں گےلسانی اورر نفرت کی سیاست شہر میں کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی راشد منہاس روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ڈمپر جلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگیں گی۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے 14 لوگوں کو گرفتار کیا ۔ ہم چاہتے ہیں جشنِ آزادی کی تقریبات میں پی ٹی آئی بھی حصہ لے، یوم آزادی کے موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے 13 اگست کو منعقد ہونے والے گرینڈ میوزیکل شو کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سندھ کے سینئر وزیرنے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات اور میئر کراچی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پورے صوبے میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر یوم آزادی کی بھرپور تقریبات منعقد کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید