• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں جشن آزادی، معرکہ حق کی فتح کو منانے کیلئے ’’اسپرٹ آف پاکستان‘‘ میلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)برمنگھم برطانیہ میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کو منانے کے لیے "اسپرٹ آف پاکستان" میلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی شریک حیات ڈاکٹر سارہ نعیم کے ہمراہ برمنگھم میں "اسپرٹ آف پاکستان" یوم آزادی کی تقریبات کا افتتاح کیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نےکہا کہ "اسپرٹ آف پاکستان" کا مقصد  پاکستان کی  ثقافت اجاگر کرنا ، پاکستانیوں کی کامیابیاں منانا ہے۔ برمنگھم میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام 8 سے 15 اگست تک جاری رہنے والا ہفتہ بھر کا میلہ برطانیہ کی ثقافت میں برطانوی پاکستانیوں کے گہرے تعاون کی نمائش کے لیے وقف ہے۔ اسپرٹ آف پاکستان" کا مقصد آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا جشن منانا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔ افتتاحی تقریب میں بیرونس شائستہ گوہر او بی ای، پالیٹ ہیملٹن ایم پی؛ طاہر علی ایم پی؛ ایوب خان ایم پی؛ سابق ایم پی خالد محمود، برمنگھم کے لارڈ میئر ظفر اقبال ایم بی ای؛ چیئر "سپیرٹ آف پاکستان" کونسلر وسیم ظفر ایم بی ای؛ ویسٹ مڈلینڈز کے میئر، رچرڈ پارکر؛ برمنگھم سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈیوڈ مبا۔ کمیونٹی رہنماؤں، پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، تاجروں، سفارت کاروں، پاکستان کے دوست اور برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی تارکین وطن کے درمیان اتحاد کی اہمیت اور برطانوی سماج میں انضمام کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "اسپرٹ آف پاکستان" منانے کا مقصد نہ صرف پاکستان کی بھرپور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی خدمات اور کامیابیوں کو بھی منانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید