• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 10 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 2موٹرسائیکل سوارسرفراز رحیم سے اسلحہ نکال کرموبائل ، 9ہزارروپے ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ کے آرایل روڈ پر2ملزمان تیمور محسن سے اسلحہ کی نوک پرلیپ ٹاپ، موبائل اور 20ہزارروپے چھین کرلے گئے ،ایف ڈبلیو او چوک میں 3موٹرسائیکل سوار محمد انواش سے موبائل اور 2ہزار روپے چھین کر لے گئے،امپیریل مارکیٹ میں عرفان بشیر کی دکان سے 13موبائل مالیتی2لاکھ روپے،مسلم ٹاؤن میں محمد عمران عباسی کے گھر کے تالے توڑ کر 2تولے طلائی زیورات ،ایک لاکھ 20ہزار روپے ،فرنیچر واشنگ مشین،ایل ای ڈی ، برتنوں کے سیٹ مالیتی ایک لاکھ روپے ،محلہ زمینداراں میں محمد زعفران کے گھر سے تالے توڑ کرایل سی ڈی اور15ہزا رروپے ،ملک کالونی میں اقبال کے گھرسے 50ہزار روپے اور موبائل چوری کرلیاگیا ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 7 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک قیمتی موبائل فون اور 4موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، نقدی اور موبائل فون چھیننے کا مقدمہ تھانہ کھنہ ، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کروائے گئے ۔گھروں کے تالے ٹوٹنے کے مقدمات تھانہ کورال اور تھانہ ہمک میں درج ہوئے جن میں نامعلوم چور اہل خانہ کی کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے۔
اسلام آباد سے مزید