• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں تنظیماتِ اہلِ سنت کا اجلاس ،کمیٹیاں تشکیل

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) جشنِ عید میلاد النبی ؐ منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں تنظیماتِ اہلِ سنت کا اجلاس صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سجادہ نشین حضرت سلطان باہو صاحبزادہ ذنیر حسین، پیر سید انعام الحق سلطانپوری، پیر زادہ محمد امین قادری، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، صوبائی وزیر مذہبی امور کشمیر احمد رضا قادری، مفتی محمد حنیف قریشی، علامہ طارق محمود، علامہ عبد الرحمان سیالوی، محمد اکرم رضوی سمیت علما ومشائخ، تاجروںاور اہم شخصیات نے شرکت کی۔جلوس کے روٹ پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو چراغاں کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید