• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے‘ اظہر بلوچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے قائم مقام صدر اور معروف سماجی شخصیت اظہر بلوچ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،ہمیں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے رفاہی کام جاری رکھنے چاہئیں، وہ شہباز شریف ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے بیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے شیڈ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے، اظہر بلوچ نے کہا کہ یہ شیڈ ان کی والدہ مرحومہ،میاں بختاور تنویر شیخ کے دادا اور خواجہ محسن کے دادا کے ایصال ثواب کے لیے تعمیر کیا گیا ہے،تقریب میں ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید