• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چادروالی سرکار کے 40ویں سالانہ عرس پر محفل نعت و سماع منعقد

ملتان (سٹاف رپورٹر) درگاہ حضرت چادروالی سرکار کے 40 ویں سالانہ عرس کی محفل نعت و سماع منعقد،سجادہ نشین سید علی حسین شاہ ، جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، ایم پی اے محمد ندیم قریشی سمیت مذہبی و سماجی رہنماؤں نے پیر سید علی حسین شاہ کو اپنے اسلاف کی روایات کا حقیقی امین قرار دیا۔ محفل میں ممتاز نعت خواں اور قوال حضرات نے ہدیہ نعت و منقبت پیش کیا جبکہ آخر میں ملکی سلامتی، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید