• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد و امام بارگاہ شان حسینؓ سےچہلم کا جلوس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) چہلم امام حسینؓ کا سالانہ جلوس مسجد و امام بارگاہ شان حسینؓ سے برآمد ہو کر مقررہ روٹس سے ہوتا ہوا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس سے قبل مجلس میں مولانا سید ارتضیٰ حیدر کاظمی نے واقعہ کربلا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ لائسنسدار سید عارف اختر کاظمی اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔ ملک بھر سے ماتمی سنگتوں نے شرکت کی، عزاداروں نے ماتم داری اور سینہ کوبی کی، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے صفائی، سکیورٹی اور پانی کے انتظامات کیے۔ اختتام پر پاکستان کی ترقی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی اور لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔
ملتان سے مزید