لاہور( این این آئی) لاہور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مزید دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ اور دیگر کو 10، 10سال قید جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اورصنم جاویدکو ایک مقدمے میں 5،5سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد سمیت دیگر 8ملزمان کوبھی دس دس سال قید کی سزا سنائی ، عدالت نے ہفتے کے روز مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔