کراچی ( جنگ نیوز) میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی خوشیاں پاک فوج ،نیوی اور فضائیہ میں شمولیت اختیار کرنے والے میک اے وش بچوں کے ساتھ منائی گئیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میک اے وش کے بانی اشتیاق بیگ نے کہا کہ آج کا دن صرف جشن کا دن نہیں بلکہ تجدید عہد وفا کا دن ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج بلخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو شکست فاش دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،اس موقع پر میک اے وش کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور کیک کاٹ کر اس دن کو یاد گار بنادیا ،تقریب میں میک اے وش پاکستان بورڈ ممبر جسٹس(ر) اشرف جہاں ،اداکار احسن خان میک اے وش کے بچے اور انکے والدین بھی موجود تھے ۔