• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ، کراچی بار کا سٹی کورٹ میں عدالتی امور کا بائیکاٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں کراچی بار کی جانب سے سٹی کورٹ میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ،کراچی بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلی ٰہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کی کال واپس لے لی ،کراچی بار نے بتایا کہ پولیس نے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں سہولت کار ، گزشتہ روز قتل ہونے والے ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قاتل کو بھی گرفتار کرلیا، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج تین دن کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، سندھ بار کونسل کی کال پر سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید