کراچی (نمائندہ خصوصی) ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور مسائل کے حل کیلئے ’’پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن‘‘ کے قیام کا اعلان کردیا ہے، یہ فیصلہ ایوسی ایشن رپورٹرز کے کراچی میں ہونے والے ایک تعارفی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (پارا) کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے۔ ایوی ایشن تنظیم کے ڈھانچہ کی تشکیل آئین سازی اور دیگر امور کیلئے ایک ایڈہاک کمیٹی قائم کی گئی،تنظیم کا آئندہ اجلاس 18 اگست کو منعقد ہوگا۔