• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، غزہ کے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صحافیوں کا مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) غزہ کے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی کے صحافیوں کی جانب سے بڑے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، صحافی رہنماؤں نے کے یو جے (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کے دوران غزہ میں صحافیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا ۔کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان نے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز سمیت دیگر صحافی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ دہرامعیار ترک کرکے فلطسین میں شہید ہونے والے صحافیوں کیلئے آواز بلند کریں۔ مظاہرے سےپی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ، سینئر صحافی مظہر عباس، مقصود یوسفی، حسن عباس، اعجاز احمد، لیاقت کشمیری، ریحان خان چشتی، جی ایم جمالی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید