• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت آچکا، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں ، مودی حکومت کا سورج غروب ہونے کو ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت آچکا ،بھارتی فوج بزدل اور کمزور ہے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے فنڈنگ اور دہشتگردوں کو اسلحہ و بارود بھارتی ایجنسی را فراہم کرتی ہے،آزادی ایک عظیم نعمت یوم آزادی پاکستان ہمیں اپنے اسلاف واکابرین کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ہفتہ قلعہ اسلام پاکستان PST کے تحت شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے پرچم کشائی،ریلیوں اور کیک کٹنگ وسمینار کے پروگرامز ملک بھر میں ہورہے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید