لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ پلانے سے ماں اور بچے دونوں کی صحت بہتر رہتی ہے, صحت مند بچے ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نجی ہوٹل میں یونیسیف کی جانب سے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے عالمی مہینے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں عالمی ادارہ صحت، ماہرینِ صحت، سماجی کارکن اور طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے میں بنیادی کردار فیوچر مدرز کا ہے۔ ماں کے دودھ میں قدرتی غذائیت اور بیماریوں سے بچاؤ کی صلاحیت موجود ہے۔