• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو استحصال سے بچانا قومی ذمے داری، چیئرمین اطفال پارلیمانی کاکس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) بچوں کے حقوق کے بارے میں پارلیمانی کاکس اور پائیدار ترقی سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم چیلنجز پر بات کی گئی ان میں بشمول چائلڈ اسمگلنگ، چائلڈ لیبر، بھیک مانگنا اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت پارلیمانی کاکس آر کے کنوینر ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے کی اور اس میں قومی اسمبلی کے سیکرٹری سید شمعون ہاشمی، سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی، منائل خان، سید حاذق بخاری اور عفت پرویز نے شرکت کی۔ایس ایس ڈی او کے وفد کی قیادت سید کوثر عباس کر رہے تھے، وفد میں محمد شاہد خان، مریم جواد اور امامہ میر بھی شامل تھیں۔بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے ان مسائل کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کیلئے ایک مربوط اور شواہد پر مبنی نقطہ نظر کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ پی سی سی آر اور ایس ایس ڈی او پاکستان میں بچوں کی اسمگلنگ، چائلڈ لیبر، جبری بھیک مانگنے، اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق پیمانے، رجحانات اور پالیسی کے فرق کو اجاگر کرنے والی مشترکہ رپورٹ پر تعاون کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید