• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی نے سندھ کی کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی سب سے بڑی انسانی پرچم سازی کا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 400 طلبہ پر مشتمل سبز ہلالی پرچم بنا کر سندھ کے کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی جانب سے سب سے بڑی انسانی پرچم سازی کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ شاندار مظاہرہ اتحاد اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال ثابت ہوا۔ یہ پرچم کی تشکیل 7 منٹ تک جاری رہی ، جو دوسری کوشش میں صرف 24 سیکنڈز میں مکمل کیا گیا، جبکہ پہلی کوشش میں اسے بنانے میں 12 منٹ لگے تھے۔ اس کامیابی کا سہرا داؤد یونیورسٹی کی ویژنری قیادت رکھنے والی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز) کے سر جاتا ہے جنہوں نے اس کا تصور پیش کیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر انعام اللہ میتلو اور ان کی ٹیم نے منصوبے کو شاندار انداز میں عملی جامہ پہنایا جبکہ شریک طلبہ نے غیر معمولی ٹیم ورک، ڈسپلن اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کے رضاکاروں اور حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا جنہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے ساتھ مل کر اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ریکارڈ قائم ہونے کے بعد وائس چانسلر، اساتذہ اور عملے نے طلبہ پر گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے ان کی کاوش کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ ریکارڈ ساز کارنامہ داؤد یونیورسٹی کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنے طلبہ میں تخلیقی صلاحیت، ٹیم ورک اور قومی جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید