• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ ڈویژن، توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کابینہ ڈویژن نےتوشہ خانہ میں موصول نئےتحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانےکافیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے انتیس اگست تک نجی تخمینہ کاروں سے ای پیڈز کے ذریعےبولیاں طلب کی گئیں ہیں ۔کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کے لیے 29 اگست تک نجی تخمینہ کاروں سے ای پیڈز کے ذریعے بولیاں طلب کرلیں، بولیاں 29اگست کو ہی کھولی جائیں گی-کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا-زیورات ،گھڑیاں اورکارپٹس سمیت دیگرموصول تحائف کی قدر و قیمت معلوم کی جائے گی-کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرزکو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید