اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینٹ میں پی ٹی آئی کے مزید دو نومنتخب سنیٹرز اعظم سواتی اورمشعال یوسفزئی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ، اس دوران عمران خان کے حق میں جہاں ہائوس میں موجود پی ٹی آئی کے ارکان نے نعرے لگائے وہاں نومنتخب خاتون سنیٹرمشعال یوسفزئی نے رول آف ممبر ز پر دستخط کے موقع پر چیئر کے پاس کھڑے ہو کر بھی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔