• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا NFC ایوارڈ جاری کیا جائے، وفاق ناکامیوں کا بوجھ صوبوں پر نہ ڈالے، بلاول

حیدرآباد (رپورٹ، حامد شیخ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سے فوری طور پر نیشنل فنانس کمیشن کا اجلاس بلا کر نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرے،وفاق ناکامیوں کا بوجھ صوبوں پر نہ ڈالے، ٹیکس اہداف حاصل نہ ہونا وفاقی حکومت اور اسلام آباد بابوؤں کی ناکامی ہے،27 ویں ترمیم ہوائی بات ہے، حکومت نے کوئی رابط نہیں کیا،ملکی ترقی کیلئے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،پی ٹی آئی کہتی تھی نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں، اب پوچھیں نیوٹرل بہتر تھا یا نہیں،بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر اقوام متحدہ سے بھی پابندی لگوانے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںبلاول بھٹو نے 400 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر حسن علی پارک ،اٹوبھان روڈ اور نیاز اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ،جام خان شورو، رکن قومی اسمبلی طارق شاہ جاموٹ موجود تھے ،جبکہ مئیر کاشف شورو نے خطاب میں ترقیاتی اسکیموں کا ذکر کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک میں صحت مند جموریت نہیں جو ماضی میں ہوتی تھی، آدھے سے زیادہ دورآمریت میں گزرتے آرہے ہیں، ملک میں اٹھاوریں ترمیم اور میثاق جمہوریت کی وجہ سے ٹوٹی پھوٹی جمہوریت نظرآرہی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں فوج پر جو حملہ کیا گیا، اب تک ہم بھگت رہے ہیں ،ایک شخص کہتا تھا کہ نیوٹرل ہونا جانورکا کام ہے ،اب پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ نیوٹرل پسند تھا یا نہیں ؟ اس شخص نے کرسی کیلئے اپنی مہم چلائی اداروں کو بدنام کیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہئے،سیاستدانوں کو سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرناپڑیگی،آپ نے جنگ جیتی ہے ،فائدہ بھی ان شخصیات کوبین الاقوامی سطح پر ہوا جنہوں نے جنگ کی قیادت کی، پاکستان اور امریکا کے تعلقات اچھے ہیں ،اس سے اب فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلی بار حیدرآباد کو تیزی سے ترقی کرتے دیکھ رہاہوں، رنگ روڈ سمیت مختلف منصوبے جاری ہیں ،جبکہ حیدر آباد میں ائیرپورٹ بھی ہونا چاہیے، وزیراعظم کو کہوں گا کہ یہ تحفہ حیدر آباد کو دیں۔

اہم خبریں سے مزید