• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف  کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،موجودہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے منظرنامے پر توجہ دی گئی، دونوں رہنماؤں  کا دفاعی تعاون، علاقائی امن و استحکام کیلئے  مشترکہ کوششوں کوفروغ دینے کے عزم کا اظہار ،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کیساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بدھ کوآئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیرسے اول نائب وزیر دفاع اور آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیوف نےجنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے منظرنامے پر توجہ دی گئی،دونوں عسکری رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔۔آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کامیاب امن معاہدے پر معزز مہمان کو بھی مبارکباد دی۔ معزز مہمان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کی تعریف کی، وفد نے یوم آزادی اور جشن فتح کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید