• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کیلئے جامع تعلیم کو مزید فروغ دیں گے‘ وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت معذور افراد کے لیے جامع تعلیم کو مزید فروغ دے گی، قابل رسائی اسکولوں اور خصوصی مراکز کے نیٹ ورک کو وسعت دے گی‘عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ سہولیات کو مزید آسان بنائے گی اور صحت، ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو کلفٹن کے النور پارک میں محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی (ڈی ای پی ڈی) کے زیر اہتمام ’’گرینڈ فیسٹیول فار اسپیشل چلڈرن‘‘ سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ نے خصوصی بچوں کی مسکراہٹوں اور رنگین ماحول کو ’’دل موہ لینے والا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ’’سندھ کے درخشاں ستارے اور لامتناہی جذبے کا سرچشمہ‘‘ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید