• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جھگڑا‘ پارٹی قیادت ’کمپرومائز‘ قرار

اسلام آباد(ایجنسیاں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار اورتلخ جملوں کا تبادلہ ہواہے ‘پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پارٹی قیادت پر کمپرومائز ہونے کا الزام عائد کردیا۔اس دوران اقبال آفریدی اور ساجد مہمند کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جسے باقی ارکان نے بیچ بچاؤ کر کے ختم کرایا‘اجلاس میں اقبال آفریدی کا عامر ڈوگر سے بھی جھگڑا ہوا۔اقبال آفریدی باجوڑ آپریشن پر بات کرنا چاہ رہے تھے‘عامر ڈوگر نے منع کیا تو دونوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کئی اراکین نے اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید