• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 سال سے رکا فیری سروس کا لائسنس 14 دن میں جاری کردیا، وزیر بحری امور

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری کر دیا گیا جو کراچی پورٹ سے گوادر تک چلے گی ، اس کےعلاوہ دوبئی ، ایران اورعراق کی بندرگاہوں تک سہولت فراہم کرے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری پورٹس نقصان میں نہیں ہیں،ہم سہولت کار ہیں ، پورٹس کے استعمال کا انحصار ہماری درآ مدات اور برآ مدات پر ہوتا ہے۔ 2024..25کے دوران کراچی پورٹ ٹر سٹ میں مجموعی کارگو ہینڈلنگ 53اعشاریہ 95ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔جو 4اعشاریہ 45فی صد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔جہازوں کی آمدو رفت میں بھی گیارہ فی صد اضافہ ہوا ، اگر ہماری ایکسپورٹ بڑھے گی تو منافع بھی ہو گا اور ہماری صلاحیت بھی بڑھے گیانہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی پر کام کر رہے ہیں، میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ جب سے پاکستان بنا ہے پہلی مرتبہ فیری سروس کا لائسنس جاری کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ کراچی کا سیوریج کا گندا پانی سمندر میں جارہا ہے،اس پر ہماری وزارت کام کر رہی ہے، سندھ حکومت سے بھی تعاون کی در خواست کی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ گوادر پورٹ 2008 میں آپریشنل ہوا۔گوادر پورٹ پراس وقت ٹریفک نہیں ،جنید انوار نے کہا کہ ابھی وہاں افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کے تحت فرٹیلائزرز کے جہاز اترے ہیں،اس پورٹ کو چلانے کے لئے ہم لوکل انڈسٹری پر کام شروع کیا ، بہتری ہو بھی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبد القادر پٹیل نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو کوئی چیئرمین نہیں مل رہا، وزیر بحری امور جنید انوار نے جواب دیا کہ کے پی ٹی بغیر چیئر مین کے نہیں چل رہا، کمانڈر عتیق کے پاس چیئر مین کا چارج ہے، چیئر مین کی تقرری کیلئے دو مرتبہ کیس پراسیس ہوا۔تقرری کی منظوری کیلئے سمری بھیجی گئی تھی جس پر اعتراض لگ گئے، اب تیسری بار کیس پراسیس کیا گیا ، انہوں نے ازراہ مزاح عبد القادر پٹیل سے کہا کہ اگر آپ ایم این اے شپ سے استعفیٰ دیدیں تو آپ کو چیئر مین کے پی ٹی لگو ادیتا ہوں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ بندر گاہوں نے109ارب روپے کا منافع کمایا،انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے پورٹ کی بہتری کیلئے 99سفارشات دی تھیں جن میں سے 65پر عمل کرلیا ، مزید اقدمات کئے جا رہے ہیں۔ تمام بند ر گاہوں کو ڈیجیتلائز کر رہے ہیں،سنگل وندو سسٹم لا ر ہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید