• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح سے رات تک ”جیو نیوز“ پر یوم آزادی کا رنگ، خصوصی نشریات شوز اور دستاویزی فلم دکھائی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی پر ”جیو نیوز“اپنے ناظرین کیلئے لے آیا ہے جوش اور ولولے سے بھرپور خصوصی پروگرامز جس میں دن بھر وطن سے محبت کے رنگ بکھرتے نظر آئیں گے۔ صبح کا آغاز ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ سے ہوگا جو آزادی کے جذبے کو مزید ترو تازہ کر دے گا۔ پروگرام میں پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی معیشت، قومی و سیاسی سرگرمیوں، اور عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات پر خصوصی گفتگو ہوگی، جس میں ماہرین اور شخصیات اپنی رائے پیش کریں گے۔دِن بھر یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی گہماگہمی ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات کا حصہ بنائی جائے گی۔ رات کو جشن کا رنگ مزید گہرا ہو جائے گا جب ”پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے ایک شاندار خصوصی دستاویزی فلم نشر ہوگی۔ یہ فلم 14 اگست کی شب 11 بج کر 5 منٹ پر نشر ہوگی جس میں چاروں صوبوں کی یکجہتی، پاکستان کی بدلتی صورتحال، ملک کی ترقی، اور مستقبل کی امیدوں پر کھل کر بات ہوگی۔ یہ دستاویزی فلم جیو نیوز کی ایسی پیشکش ہے جو ہر پاکستانی کے دل کو چھو جائے گی۔اس کے علاوہ یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی اہم تقریبات سے بھی عوام کو نیوز بلیٹنز میں آگاہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید