• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ عِفت ملک جوائنٹ سیکریٹری خزانہ مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،سیکریٹریٹ گروپ کی گریڈ 20کی افسرعِفت ملک کو جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیاگیا ۔ قبل ازیں عِفت ملک فنانشل ایڈوائزر (نیوی) خزانہ ڈویژن، ملٹری فنانس وِنگ تعینات تھیں۔ان لینڈ ریونیو سرو س کے گریڈ بیس کے افسر عبد الجواد کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر جوائنٹ سیکر ٹری فنا نس ڈویشن تعینات کیا گیا ۔ وہ اس سے قبل کمشنر( زون ٹو) لارج ٹیک سپیئرز آفس لاہور تعینات تھے۔صوبائی حکومتوں کے 2افسران کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ لیڈی میڈیکل آفیسر، محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر نِمراء شفیق کی خدمات وفاقی وزارتِ قومی صحت کے سپرد کی گئی ہیں، ڈاکٹر نِمراء شفیق کو وفاقی وزارتِ صحت کے تحت میڈیکل افسر، ٹی بی سنٹر، راولپنڈی تعینات کیا گیا ، علاوہ ازیں اکنامکس لیکچرر امل زہرہ کا پنجاب حکومت سے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تبادلہ کیا گیا ، دونوں خواتین افسران کی تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید