• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی ڈالرز وطن لانے میں تاخیر پر بینکوں کو جرمانہ لگانے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے برآمدکنندگان کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے برآمدی ڈالرز وطن لانے میں تاخیر پر بینکوں کو جرمانہ لگانے سے روک دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ہدایت جاری کی ہے کہ بینک برآمدکنندگان کی روکی گئی رقوم فوری طور پر جاری کریں۔اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ پروسیڈ وقت پر نہ لانے پر جرمانہ لگانے کا سرکلر واپس لے لیا ہے اور نئی ہدایات پر مبنی ای پی ڈی سرکلر نمبر سات 2025 مجاز فارن ایکسچینج ڈیلرز کو جاری کر دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ہدایات اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس تک بھی پہنچائیں۔
اہم خبریں سے مزید