• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی؛ سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی فائل غائب، وزیر ہاؤسنگ کا انکشاف

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں کراچی میں سر کاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئیں جس کی فائل بھی غائب کردی گئی ہے۔ شہر قائد میں 7882 سر کاری گھر وں  میں سے  3500 غیر مجا زریٹائرڈ سر کاری ملازمین کے قبضہ میں ہے انہوں نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں پیپلز پا رٹی کی ایم این اے سیدہ شہلا رضا کےسوال کے جواب میں کیا۔ غیر قانونی الاٹمنٹس منسوخ کرکے گھر خالی کرائے جا رہے ہیں ،آئی بی ، رینجرز اور سند ھ پو لیس کی خدمات لے لی گئیں اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔
اہم خبریں سے مزید