• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم پر سیکورٹی؛ ملک بھر میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات ہوگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نےچہلم کےموقع پرفل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتےہوئےملک بھرمیں پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کردی۔چاروں صوبائی،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں  کی  درخواست  پر  وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی ،چاروں صوبائی،آزادکشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اوراسلام آباد انتظامیہ نےسیکیورٹی کےلیےدرخواست کی تھی ۔وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئےہیں-پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245اورسول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداددہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت کی گئی ہے،چاروں صوبائی،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیےدرخواست کی تھی،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی چہلم کی سیکیورٹی کےلیےدرخواست کی تھی،پاک فوج اور سول آرمڈفورسزکی تعیناتی چہلم میں سیکیورٹی ڈیوٹیزکےلیے ہوگی-فوج اور سول آرمڈ فورسز چہلم کےموقع پرصوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔
اہم خبریں سے مزید