• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم اور خاتون سہولت کار گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سعیدآباد پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم اور خاتون سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 10 اگست کو 16 سالہ لڑکی کی سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ اسے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ میں واقع خالی مکان میں لے کر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے لڑکی کیساتھ سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی دماغی طور پر مستحکم نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید