• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی، سندھ حکومت کی تقریبات کی مثال نہیں ملتی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے کراچی سے تھرپارکر تک چلائی گئی خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح بدھ کو یہاں کراچی کینٹ اسٹیشن پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلی بار ایسی شان دار تقریبات آرگنائز کیں، جن کی مثال نہیں ملتی، ہماری افواج اور قوم نے مل کر بھارت کو معرکۂ حق میں عبرت ناک شکست دی، اس کے رافیل اور دیگر جنگی جہاز گرائے اور آج بھی بھارت اس صدمے سے نہیں نکل پایا، جشنِ آزادی کی تقریبات کا کریڈٹ محکمہ ثقافت اور محکمہ اسپورٹس کو جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید