کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد ہلاک،11زخمی ہو گئے ،تفصیلات کےمطابق سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ شہباز جاں بحق اور20سالہ حسنین شدید زخمی ہوگیا ،حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس نے قبضے میں لیکر تھانہ منتقل کیا،ملیر یمن گوٹھ فلک ناز اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میں18سالہ مہتاب جاں بحق ہوگیا ، نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 27 سالہ طوبیٰ جاں بحق ہوگئی ، حادثے میں متوفیہ کا شوہر بھی معمولی زخمی ہوا ہے ، حادثہ جیپ کی ٹکر سے پیش آیا ،بلدیہ ٹاؤ ن 5 نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار22 سالہ عبداللہ جاں بحق ، ایک ا زخمی ہوگیا،پولیس کو جائے وقوع پر واٹر ٹینکر کھڑا ملا تھا جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، واٹر ٹینکر تھانے منتقل کر دیا،کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 70 سالہ عبدالحفیظ جاں بحق ہوگیا ، سپر ہائی وےناگوری اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، عمر 20 سے 22 برس ہے،نیو کراچی میں مسافر بس الٹنے سے خاتون و بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔