کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سینڈز پٹ چوکی منوڑہ روڈ ماڑی پور این فور ہٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے پانچ افراد ڈوب گئے، تین افراد کو زندہ حالت میں نکال لیا جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے،پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے پانچوں افراد آپس میں رشتہ دار اور رنچھوڑ لین کے رہائشی ، پکنک منانے آئے تھے۔پولیس کے مطابق کاشف ، سلیم اور گلفام کو بچا لیا گیا جبکہ 25 سالہ وسیم اور 20 سالہ ذاکر کی تلاش جاری ہے۔